جمعہ 24 اکتوبر 2025 - 17:16
علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ / اسلامک فائننس سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ / چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ جس میں یونیورسٹی  میں اسلامک انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے ملاقات اور مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، سابق ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل، چیئرمین زہرا س اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامک انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ وفد میں الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک فائننس کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر علامہ سید مظہر عباس زیدی، زاہد علی آخونزادہ اور سید رفعت عباس زیدی شامل تھے۔

علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ / اسلامک فائننس سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال

ٹرپل آئی ای کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے اپنی فیکلٹی ممبرز، چیئر پرسن ایس-او-ای اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی بھٹی، ایس-او-ای-وی-ایف ڈاکٹر ابوبکر صدیق، ڈاکٹر عثمان طاہر اور انچارج اکیڈمک افیئرز ڈاکٹر محمد سلیمان افضل کے ہمراہ مہمان وفد کو یونیورسٹی پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔

علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ / اسلامک فائننس سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال

ٹرپل آئی ای کے فیکلٹی ممبرز نے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک فائننس کے وفد کو ڈیپارٹمنٹ کے تحقیقی کاموں سمیت اسلامک فائننس پر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے کلیدی نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ الصادق انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بھی چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور علامہ مظہر عباس زیدی نے اسلامک فائننس کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر الصادق کے پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا۔

علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ / اسلامک فائننس سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال

اس موقع پر دونوں جانب سے مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے اور اسلامک فائننس سسٹم کو مضبوط بنانے سمیت طلبہ کی تعلیمی استعداد کو بڑھانے کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی انجام دہی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ / اسلامک فائننس سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha