حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل پاکستان سابق ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خصوصی ہدایات پر کوآرڈینیٹر الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل پاکستان علامہ مظہر عباس زیدی کے پاکستان کے دینی مدارس و مختلف یونیورسٹیوں میں اسلامک بینکنگ سسٹم کے فروغ کے لیے دورہ جات جاری ہیں۔

اس ضمن میں الصادق انسٹیٹیوٹ کی جانب سے گلگت، بلتستان میں بھی مختلف جامعات، انسٹیٹیوٹس اور یونیورسٹیوں میں نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے طلباء سے مفصل خطابات، شخصیات سے ملاقاتیں اور اداروں کے معزز اراکین سے ملاقاتیں کیں۔
مظہر عباس زیدی نے اپنے خطابات کے دوران حاضرین کو اسلامک بینکنگ فائننس سسٹم پر بریفنگ دی۔

قابل ذکر ہے کہ ان پروگراموں میں اساتذہ، طلباء اور مختلف اداروں کی شخصیات نے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ و تکافل کے کام کو سراہا اور طلباء میں اسلامک بینکنگ سسٹم کے فروغ کے حوالے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔










آپ کا تبصرہ