حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام بارگاہ تھلاکھور کھرمنگ بلتستان پاکستان میں عوامی ایکشن کمیٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا؛ جرگے میں گلگت بلتستان میں نافذ کیے جانے والے متنازعہ قوانین خصوصاً گرین ٹورزم اور لینڈ ریفارمز بل کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے خطے کی عوامی ملکیتی زمینوں اور پہاڑوں پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
رہنما عوامی ایکشن کمیٹی حجت الاسلام سید شبیر موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رُوندو کے بعد انتظامیہ نے کھرمنگ کے ہِندی گاؤں میں بھی نقل و حرکت کی ہے، جس پر عوام کو تشویش ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ موضع داپا کے عوام ہوشیار رہیں اور اگر کوئی شخص پہاڑوں پر قبضے یا سروے کی نیت سے چڑھنے کی کوشش کرے تو فوری طور پر آگاہ کریں۔ عوام بھرپور مزاحمت کریں گے اور اپنی زمینوں کی حفاظت ہر صورت ممکن بنائیں گے۔









آپ کا تبصرہ