منگل 11 نومبر 2025 - 17:17
علامہ شبیر میثمی سے جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے اہم ذمہ داران کے اعلی سطحی وفد نے زہرا (س) اکیڈمی میں اہم ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، میثم ملت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے اہم ذمہ داران کے اعلی سطحی وفد نے زہرا (س) اکیڈمی میں اہم ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین صاحب سے مختلف اہم امور بالخصوص الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس سسٹم و جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت MOU پر اتفاق سمیت دیگر اہم تعلیمی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی گفتگو زیر بحث رہی۔

علامہ شبیر میثمی سے جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال

علامہ شبیر میثمی نے وفد کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

اس موقع پر چیئرمین صاحب کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس مولانا مظہر عباس زیدی، زہرا (س) کالج سے مولانا اظہر عباس و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے اس وفد میں مولانا ڈاکٹر محمد جابر محمدی، مولانا انیس الحسنين، مولانا سید عمار ہمدانی، مولانا ادریس زاہدی و دیگر افراد موجود تھے۔

آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

علامہ شبیر میثمی سے جامعة المصطفی العالمیہ کراچی کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha