حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ گلستان جوہر کراچی میں سابق ڈویژن صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی مولانا سید بدر الحسنین نقوی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے حوالے سے ان کی رہائشگاہ تشریف لائے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی دعا کرائی۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، سیکرٹری پاک محرم سرور بھائی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی ، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری دوست علی ونگانی ڈویژنل صدر مولانا مظہر عباس زیدی سمیت دیگر تنظیمی رفقاء بھی موجود تھے۔









آپ کا تبصرہ