حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، سابق ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل چیئرمین زہرا س اکیڈمی، پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جامعہ فاطمیہ زہرا (س) اسلام آباد میں منعقدہ اسلامک بینکنگ، فائنانس سے متعلق اہم پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بی ایس سی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں مولانا سید احمد نقوی پرنسپل جامعہ فاطمیہ(س) شاہ اللہ دتہ نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے حالیہ اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے مسلسل کاوشوں اور پاکستان کے اندر اسلامک بینکنگ فائنانس سسٹم میں مکتب کی نمایاں نمائندگی جیسے امور کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات پر بھی طالبات سے تفصیلی خطاب کیا۔
چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل کے علاوہ کوآرڈینیٹر الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ مولانا مظہر عباس زیدی و دیگر بینکنگ سسٹم سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ