پیر 5 جنوری 2026 - 17:01
علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ الزہرا (س) کراچی میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت اور خطاب

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلشن حدید اسٹیل ٹائون کراچی جامعۃ الزہرا (س) کے زیر اہتمام منعقدہ جشن مولود کعبہ ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام طالبات کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلشن حدید اسٹیل ٹائون کراچی جامعۃ الزہرا (س) کے زیر اہتمام منعقدہ جشن مولود کعبہ ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام طالبات کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ الزہرا (س) کراچی میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت اور خطاب

سیکرٹری جنرل نے جامعہ کے کامیاب طالبات میں انعامات تقسیم بھی کیئے اور مولائے کائنات امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالتے بوئے آج کی خواتین کے مختلف عناوین پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے ملک و ملت کی سلامتی کی دعا بھی کی۔

علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ الزہرا (س) کراچی میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت اور خطاب

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر پرنسپل جامعۃ الزہرا (س) مولانا محمد حسین الحسینی و دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ الزہرا (س) کراچی میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت اور خطاب

علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ الزہرا (س) کراچی میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت اور خطاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha