منگل 15 اپریل 2025 - 14:16
طالبات کو جدید طریقے سے سوچنے اور سمجھنے کی تربیت دینی چاہیے

حوزہ/ مدیر جامعۃ الزہرا (س) محترمہ سیدہ زہرا برقعی نے طالبات کے لیے تفکر اور تعقل کی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جہاں دشمن ہر ممکن طریقے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، وہاں ضروری ہے کہ ہم اپنی طالبات کو جدید تعلیمی طریقوں کے ذریعے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے آراستہ کریں، تاکہ وہ صحیح انتخاب کر سکیں اور سچ کو جھوٹ سے پہچان سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر جامعۃ الزہرا (س) محترمہ سیدہ زہرا برقعی نے طالبات کے لیے تفکر اور تعقل کی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جہاں دشمن ہر ممکن طریقے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، وہاں ضروری ہے کہ ہم اپنی طالبات کو جدید تعلیمی طریقوں کے ذریعے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے آراستہ کریں، تاکہ وہ صحیح انتخاب کر سکیں اور سچ کو جھوٹ سے پہچان سکیں۔

یہ بات انہوں نے ادارہ تربیتی امور کی خواتین ملازمین، مراکز و مدارس کی مدیران ،تربیتی ماہرین، اساتذہ اور طالبات کی تربیتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر محترمہ بنت الہدی افشاری نژاد، ڈائریکٹر جنرل امور تربیتی جامعۃ الزہرا (س)، نے ادارے کی سرگرمیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی، جب کہ دیگر ماہرین نے بھی اپنے خیالات، تجربات اور تربیتی مسائل پر گفتگو کی۔

سیدہ زہرہ برقعی نے تربیت اور اخلاقی اصلاح کے میدان میں کام کرنے والوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام بہت قیمتی ہے، اگر آپ ایک فرد کو راہ راست پر لا سکیں، تو گویا آپ نے ایک پوری قوم کی اصلاح کی۔

انہوں نے حضرت علی علیہ‌السلام کا ایک قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز عقل کی محتاج ہے اور عقل کو ادب کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ہمیں سماجی ترقی کے لیے ادب کو فروغ دینا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے قرآن کریم کو ایک ایسا نور قرار دیا جو دلوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • عطا محمد PK 19:24 - 2025/04/15
    تمام بہترین آپکی محنت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف کے حضور قبول ہو۔