حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س) کے ا س کاروان کی مسئول محترمہ زہرہ سادات میرزاده نے بتایا ہے کہ یہ کاروان ۸ بسوں پر مشتمل ہے اور اس میں ۲۷۰ طالبات دینی شامل ہیں، جن میں ۱۰۸ غیر ملکی طالبات بھی شامل ہیں جوایامِ اربعین میں تبلیغی اور ثقافتی امور انجام دیں گے۔
کاروان جامعۃ الزہرا (س) کی مسئول نے مزید کہا: اس کاروان کے ساتھ ۴ نرسز اور ڈاکٹرز بھی ہیں۔ یہ قافلہ قم سے روانہ ہو کر شلمچہ سرحد کے ذریعہ کربلا پہنچے گا اور وہاں اربعین کے دن تک قیام کرے گا۔