۶ مهر ۱۴۰۳ |۲۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 27, 2024
خانم برقعی تایلند

حوزہ/ جامعہ الزہرا (س) کی سربراہ محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے وفد نے تھائی لینڈ کے جنوبی شہر پاتالونگ میں واقع مدرسہ دارالزہرا (س) کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہرا (س) کی سربراہ محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے وفد نے تھائی لینڈ کے جنوبی شہر پاتالونگ میں واقع مدرسہ دارالزہرا (س) کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

مدرسہ دارالزہرا (س)، جو کہ ہائی اسکول سے لے کر دینی اور علمی تعلیمات تک مختلف نصاب فراہم کرتا ہے، تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ ہے، دورے کے دوران مدرسے کے ذمہ داران، اساتذہ، طلاب نے جامعہ الزہرا (س) کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں فریقین نے باہمی گفتگو کے بعد تعاون کی تفصیلات طے کیں۔

معاہدے کے مطابق، فارسی زبان کی تعلیم، تبلیغ کے لئے تھائی لینڈ کے مختلف مقامات پر بھیجنا، مختصر مدت کے تعلیمی کورسز اور علمی ورکشاپس جیسی سرگرمیوں پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .