باہمی تعاون
-
جامعہ الزہرا (س) اور مدرسہ دارالزہرا (س) تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کا معاہدہ
حوزہ/ جامعہ الزہرا (س) کی سربراہ محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے وفد نے تھائی لینڈ کے جنوبی شہر پاتالونگ میں واقع مدرسہ دارالزہرا (س) کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف کی جانب سے اربعین کے ثقافتی اجتماع میں تعاون کرنے پر ایران کا شکریہ
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مجمع اہل بیت (ع) کے سربراہ سے ملاقات میں، اربعین کے ثقافتی اجتماع میں تعاون کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
آستانہ قدس رضوی کا وزارتِ خارجہ کی صوبۂ خراسان میں نمائندگی کے ساتھ مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور ایرانی وزارتِ خارجہ کی صوبۂ خراسان میں نمائندگی کے سربراہ نے ایک مشترکہ جلسے میں، حرم اور وزارتِ خارجہ کے مابین مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
-
جامعۃ المصطفیٰ اور افغانستان کی وزارت ٹراسپورٹ اور شہری ہوابازی کے درمیان معاہدے پر دستخط
حوزہ/ افغانستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے کی کوششوں سے اس ملک کی وزارت ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے ساتھ سائنسی اور تعلیمی تعاون سے متعلق تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
-
حوزه علمیہ ایران کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ-دہلی کا دورہ:
ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیئے: پروفیسر محمد اسحاق
حوزه/ جامعہ ملیہ اسلامیہ-دہلی کے شعبۂ اسلامیات کے سربراہ نے کہا کہ تاریخ اسلام کے تناظر میں ایرانیوں نے ہمیشہ علمی اور فکری لحاظ سے عالم اسلام کی قیادت کی ہے۔
-
حوزہ علمیہ سیدہ زہرا(س) لبنان کی سرپرست کی حوزہ نیوز سے گفتگو:
ایران اور لبنان میں خواتین کے حوزاتِ علمیہ کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے
حوزہ / لبنان کے شہر "بقاع" میں حوزہ علمیہ سیدہ زہرا (س) کی سرپرست محترمہ ہالہ حکیم نے کہا: تمام شیعہ حوزاتِ علمیہ اور ایران کے مرکزی حوزہ علمیہ کے درمیان رابطہ قائم ہونا بہت ضروری ہے، اس سے شیعہ حوزاتِ علمیہ کو مزید طاقت اور استحکام ملے گا اور حوزاتِ علمیہ کے درمیان تجربات اور تعاون کا نقل و انتقال انتہائی مؤثر واقع ہو گا۔
-
اہل سنت اور اہل تشیع کے دینی مدارس کی ترقی و استحکام ان کے باہمی تعاون میں ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: اہل سنت اور اہل تشیع کے دینی مدارس کی ترقی اور استحکام ان کے باہمی تعاون اور میل جول میں ہے اور اس کے برعکس جب بھی شیعہ اور اہل سنت کے دینی مدارس کے درمیان رقابت آئی ہے تو انہیں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔
-
مسلمان ممالک کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کا مرکز مسئلہ فلسطین ہونا چاہئے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ نے مسلم اقوام، حکام، روشن فکر دانشور، علمائے دین، جماعتوں، تنظیموں، غیور نوجوان اور دیگر طبقات سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے اپنے طور پر اس ہمہ گیر تحریک میں شامل اور سرگرم ہو جائیں چونکہ صیہونی حکومت اس علاقے کیلئے ایک مہلک اضافہ اور سراپا نقصان ہے، جو بلا شبہ ختم اور نابود ہو جائے گی۔
-
افغانستان کے شیعہ سنی علماء کا باہمی تعاون تمام ممالک کے لئے نمونہ ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ قم نے ملت افغانستان کے خلاف عالمی استعمار کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام، دنیاوی اور دینی تعلیمی مراکز کے ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو عالمی استعمار کے پیدا کردہ رنج و الم سے نجات دیں۔ اس سلسلہ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات سے دوری بھی کامیابی کی ضمانت ہے۔