۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آقاتهرانی

حوزہ/ طلباء کو سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ انہوں نے حوزہ علمیہ میں کیوں قدم رکھا ہے، کیونکہ اگر آپ کو معلوم نہ ہو کوئی آلہ کس کام آتا ہے تو آپ اسے صحیح طور پر استعمال نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ثقافتی کمیشن مجلس شورای اسلامی حجت الاسلام والمسلمین آقاتہرانی نے مشہد اردہال میں امام خمینیؒ تعلیمی و تحقیقی ادارے کے جدید الورود طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: طلباء کو سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ انہوں نے حوزہ علمیہ میں کیوں قدم رکھا ہے، کیونکہ اگر آپ کو معلوم نہ ہو کوئی آلہ کس کام آتا ہے تو آپ اسے صحیح طور پر استعمال نہیں کر سکتے۔

انہوں نے قرآن کریم میں رسول اکرم (ص) کی فضیلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہر نیکی اور خیر رسول اکرم (ص) کے نور کی برکت سے ہے، قرآن کریم فرماتا ہے:
"لَقَدْ کانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ کانَ یَرْجُوا اللّهَ وَالْیَوْمَ الْآخِرَ وَ ذَکَرَ اللّهَ کَثِیراً"
رسول اکرم (ص) ایک عظیم معلم ہیں، اور ہمیں بھی ایک اچھا شاگرد بننا ہوگا تاکہ اس عظیم معلم سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا انقلاب اسلامی سے پہلے صنف علماء کو حقائق دین اسلام اور الہی اقدار کے اظہار کا موقع نہیں ملتا تھا، لیکن آج انقلاب اسلامی کی برکت سے حوزہ دین کی بات کو دنیا تک پہنچا سکتا ہے۔

آقاتہرانی نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: سب سے اہم ذمہ داری آپ کی اچھی تعلیم حاصل کرنا ہے، آپ کو اپنے علم اور تقویٰ پر یقین رکھنا چاہیے، اگر ان میں سے کوئی بھی کمزور ہو، تو شیطان اسی کمزوری سے حملہ آور ہوتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: دین اسلام نے ہر چیز کو بیان کیا ہے اور کچھ بھی تشنہ نہیں چھوڑا، مگر ہمیں تحقیق و مطالعہ کرنا چاہیے، جوانی کا وقت اس کے لیے بہترین موقع ہے، اس لیے اس کی قدر کریں اور حوزہ علمیہ میں اپنے تعلیم کے مواقع کو غنیمت سمجھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .