حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہرا سلاماللہعلیہا میں یومِ معلم (استاد) کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں و تجربہ کار اساتذہ اور علمی و تربیتی خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ تقریب "تالار بیداری اسلامی" میں منعقد ہوئی، جس میں ادارے کی اساتذہ، طالبات اور منتظمین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد آیتاللہ کریمی جہرمی تھے، جنہوں نے اساتذہ کے مقام و منزلت پر مفصل گفتگو کی۔
جامعہ الزہرا (س) کی محترمہ مدیرہ سیدہ زہرہ برقعی اور محترمہ یوسفی (معاون برائے تعلیم و تربیت) بھی تقریب سے خطاب کرنے والوں میں شامل تھیں۔ تقریب کے آغاز میں بین الاقوامی شعبے کی طالبات نے محترمہ برقعی کو پھول اور تحفے پیش کیے اور انہیں یومِ معلم کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر سطح دوم کی فعال طالبہ کوثرالسادات المسیلینی نے "راہِ طلبگی" کے عنوان سے ایک دلنواز دلنوشته پڑھا، جس میں انہوں نے جامعہ الزہرا (س) میں تعلیم حاصل کرنے کے تجربات اور اساتذہ کی علمی و روحانی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پروگرام کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتاللہ خامنہای مدظلہالعالی کے معلمین کے بارے میں بیانات پر مبنی ایک کلپ پیش کیا گیا۔ اسی طرح مرحوم اساتذہ کی یاد میں ایک مختصر یادگاری نشست بھی رکھی گئی، جب کہ گروہ سرود "کمیل" نے ایک خوبصورت ترانہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔
تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ۱۲ نمایاں اساتذہ، ۳ تجربہ کار اساتذہ، ایک ممتاز گروہ مدیر اور ایک اثرگذار استاد کو طلاب کی رائے کی بنیاد پر منتخب کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انہیں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔









آپ کا تبصرہ