پیر 27 اکتوبر 2025 - 17:59
قم میں یوم ولادت حضرت زینبؑ کی خوشی میں ۶۰۰ میٹر لمبا کیک، ۲۵ ہزار زائرین میں تقسیم

حوزہ/ حضرت زینب کبری سلام‌اللہ‌علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا میں ۶۰۰ میٹر طویل کیک تیار کیا گیا جو ۲۵ ہزار زائرین، خدام اور شہریوں میں تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا کے خادم نے بتایا کہ ولادت باسعادت حضرت زینب کبری سلام‌اللہ‌علیہا کے موقع پر ۲۵ ہزار پیک کیک تیار کر کے زائرین اور عوام میں تقسیم کیے گئے۔

ان کے مطابق، یہ ۶۰۰ میٹر طویل کیک ۱۵۰ رضاکار خدام کی مدد سے تیار کیا گیا، جبکہ اس مبارک اقدام کے بانی قم کے مؤمنین اور خیرین تھے جنہوں نے اپنی نذورات کے ذریعے اس معنوی جشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیک کا ایک حصہ زائرین اور خدام کے درمیان تقسیم کیا گیا، جب کہ باقی حصہ بیماروں، یتیموں، مختلف مراکز اور قم کے مختلف محلوں میں بھیجا گیا تاکہ سب اس خوشی میں شریک ہو سکیں۔

خادم حرم نے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات، اہل قم کی اہل بیت علیہم‌ السلام سے والہانہ محبت اور باہمی ہمدلی کا مظہر ہیں، اور حرم کی انتظامیہ ہمیشہ ایسے پروگراموں کے ذریعے زائرین میں روحانی و معنوی جوش و خروش کو فروغ دیتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha