۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
​جامعۃ الزہراؑ (قم)کے پرنسپل

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مدنی نے رواں سال میں اس مدرسے میں 33 ممالک کی طالبات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اب تک جامعۃ الزہراؑ میں 33 ممالک کی دینی طالبات نے تعلیم حاصل کی ہے اور یہ امر باعث بنا ہے کہ ہم خواہران کے اس دینی تعلیم کے مرکز میں ترکی، عربی اور انگریزی زبانوں میں تربیت مترجم کورسز کا انعقاد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین مدنی نے رواں سال میں اس مدرسے میں ۳۳  ممالک کی طالبات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اب تک جامعۃ الزہراؑ میں ۳۳  ممالک کی دینی  طالبات  نے تعلیم حاصل کی ہے اور یہ امر باعث بنا ہے کہ ہم خواہران کے اس دینی تعلیم کے مرکز میں ترکی، عربی اور انگریزی زبانوں میں تربیت مترجم کورسز کا انعقاد کریں۔

جامعۃ الزہراؑ کے پرنسپل نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر جامعۃ الزہراؑ قم میں منعقدہ  ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:اس علمی اور تحقیقی مرکز کی سرگرمیوں میں سے  ایک قابل اساتذہ کی تربیت ہے تاکہ مختلف کورسز کے انعقاد میں ان سے استفادہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا:آج علماء کرام اوردینی طالبات سے مختلف امور میں مشورے کے لیے بہت زیادہ رجوع ہوتا ہےاور آج مشورہ معاشرے کی اہم ترین ضرورت میں تبدیل ہو چکا ہے۔اس کی اہمیت کے پیش نظر جامعۃ الزہراؑ نےاپنی دینی طالبات کے لیے اس موضوع پر اسپیشل کورسز کا اہتمام کیا ہےاور اس کے لیے علماء کرام اور  یونیورسٹیوں کے پروفیسرز سے استفادہ کیا گیا ہے ۔یہ کورس اب بھی جاری ہے اور اب تک ملک میں اپنی نوعیت کا بے نظیر کورس ہے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .