۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجابی گرل

حوزہ/ ممبئی کے لالہ لاجپت رائے کالج میں گریجویٹ کی تعلیم حاصل کر رہی شفا شیخ نے بلیک بیلٹ حاصل کیا ہے۔ شفا حجابی گرل ہیں۔ شفا کہتی ہیں کہ انہیں حجاب سے کوئی دقت نہیں ہے۔ نہ ہی حجاب ان کی تعلیم اور کورس کے درمیان کبھی حائل ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی کے لالہ لاجپت رائے کالج میں گریجویٹ کی تعلیم حاصل کر رہی شفا شیخ نے بلیک بیلٹ حاصل کیا ہے۔ شفا شیخ ممبئی کے کرافوڈ مارکیٹ علاقے کی رہنے والی ہیں۔ شفا حجابی گرل ہیں۔ باوجود اس کے انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ سلف ڈیفنس کورس میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ شفا کہتی ہیں کہ انہیں حجاب سے کوئی دقت نہیں ہے۔ نہ ہی حجاب ان کی تعلیم اور کورس کے درمیان کبھی حائل ہوا۔ وہیں شفا شیخ کی اس کامیابی پر اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔

شفا کے کوچ ٹرینر سردار شیخ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی منعقد ہونے والے مقابلے میں شفا نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جس کے بعد شفا کی ہمت میں اضافہ ہوا اور انہوں نے کامیابی کی منزلیں طے کرنی شروی کی اور آج بلیک بیلٹ تک جا پہنچی۔ سردار شیخ کہتے ہیں کہ ایک مہذب اور باپردہ اہل خانے کے لئے یہ فخر کی بات ہے کیونکہ موجودہ وقت میں لوگ حجاب کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ جس کی جیتی جاگتی مثال خود شفا ہیں۔ حجاب کو لیکر جو باتیں ہوتی ہیں اس طرح کی باتیں صرف ناسمجھ لوگ ہی کرتے ہیں۔ اسلئے خواتین کو اس کورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ ایسے کورسز میں طاقت نہیں بلکہ تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔

بتا دیں کہ اسلام جمخانہ کی جانب سے خواتیں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر میدان میں خود مختار، خود کفیل بنانے کے لئے ایسے کورسز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ جس سے معاشرے میں خواتین کو مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ اور قدم سے قدم ملاکر چلنے میں کسی طرح کی کوئی دشواری نہ ہو۔ دور حاضر میں اسلام جمخانہ معاشرے کے لئے میل کے پتھر کے جیسا ہے، جہاں مسلم معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیے جاتے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر وہ اپنی الگ شناخت قائم کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .