۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب+تصاویر

حوزہ/منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی و مقامی قائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجسنی کی  رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی و مقامی قائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید رضا بغدادی نے منظم کورس کروانے پر MWL کو مبارکباد دی اور کہا کہ منہاج القرآن آپ کو انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی طرف نہیں بلکہ قرآن کا علم عام کرنے کی طرف بلاتی ہے۔ منہاج القرآن کا راستہ قرآن کا راستہ ہے اگر ہم قرآن کا علم اپنے دلوں میں اُتار لیں تو ہمارے دلوں کے زنگ خود اُتر جائیں گے۔

انیلہ ڈوگر نے کہا کہ MWL جہلم نے ایک ساتھ منظم طریقے سے 7مقامات پر کورسز کروا کر دوسری تنظیمات کیلئے نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا ۔صائمہ نور نے معاشرے میں خواتین کا مقام اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار کے عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا۔

محمود مسعود قادری نے کہا کہ دین کی بنیاد قرآن مجید ہے۔ آج کے دور میں منہاج القرآن وہ تحریک ہے جو قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے سرگرم عمل نظر آتی ہے۔ آج آپ کے سامنے سکول کالج جانے والی بچیوں نے 40روز کی محنت کے بعد قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھا اور اِس کا ترجمہ کرکے دکھایا، یہ اللہ کا خاص تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ صفیہ رفعت نے کورسز کی تفصیلات سے قائدین اور شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر کورسزکی معلمات کو اعزازی شیلڈز اور طالبات کو کورس کی تکمیل پر اسناد دی گئیں۔

موسم گرما کی تعطیلات میں عوام الناس کے لئے تحصیل بھر میں 7 مقامات پر دوسرے سالانہ 40 روزہ عرفان القرآن کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر مقام پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کورس سے مکمل مستفید ہوئیں۔ کورس میں تجوید اور عربی گرائمر کے مکمل قوائد کی تعلیم دی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .