۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) شعبہ قرآن برائے خواتین

حوزہ/ قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے بتایا کہ "السقّاء" کورس میں یونیورسٹی کی طالبات کا ایک گروپ شرکت کر رہا ہے جبکہ "النرجس" کورس میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی اورانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے قرآن کریم کو درست پڑھنے اور تلاوت کے احکام کی تعلیم دینے کے لئے "السقّاء" اور "النرجس" کے عنوان سے دو تربیتی کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد خواتین میں قرآن مجید کی ثقافت کو عام کرنا ہے۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے بتایا کہ "السقّاء" کورس میں یونیورسٹی کی طالبات کا ایک گروپ شرکت کر رہا ہے جبکہ "النرجس" کورس میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث بحرانی حالات میں بھی قرآن پاک کے سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ جاری ہے اور مرکز کی جانب سے کورسز اور دروس کو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین معاشرے خصوصا خواتین میں دینی و قرآنی علوم اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے قرآن مرکز برائے خواتین ہر سال متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے، جس میں مختلف قرآنی کورسز بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .