حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے امور خواتین و گھرانے کی سربراہ فاطمہ دژ برد نے بتایا : جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے رواں ایرانی سال کے سلوگن قومی پیداوار کی حمایت کی کلی پالیسیوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے بازار اورلوگوں کی ضرورت کے مطابق مہارتوں اور توانائیوں میں اضافہ کرنا ، افرادی قوت کو جوش و جذبے کے ساتھ مہارتوں کا حامل بنانا ، تحقیقی اور تعلیمی مراکز نیز بازار و منڈیوں کے درمیان ایک تناسب کا قیام اسی طرح افرادی قوت کو بہتر سے بہتر طور پر استعمال کرنا وہ جملہ امور ہیں جو اس طرح کے فیسٹیول کے انقعاد کا اہم مقصد ہے ۔
تصویری جھلکیاں: مشہد مقدس میں خاتون فیسٹول
انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں گرمیوں کی چھٹیوں میں جن کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ خواتین کی اس پریشانی کا ازالہ ہوسکے کہ وہ خالی اوقات میں کس طرح ایک ایسے مناسب شعبے یا پیشے کا انتخاب کریں جو خود ان کی اور ان کے بچوں کی پیشرفت کی راہ ہموار کرسکے۔
محترمہ دژ برد نے کہا کہ فرصت کے اوقات کے صحیح استفادے کے لئے ضروری ہے کہ منصوبہ بندی بالکل درست انداز میں اس طرح کی جائے کہ خالی وقت کا پورا پورا فائدہ حاصل ہو۔ فرصت کے اوقات وہ بہترین لمحات ہیں جب کسی بھی کام میں مہارت حاصل کی جاسکتی ہے اور یہی وہ موقع بھی ہے کہ اس میں افراد کی استعداد اور ان کی ان صلاحیتوں کا بھی سراغ لگایا جاسکتا ہے جو انہیں اپنے پیشے میں بھر پور مدد دیں۔
باغ اردوگاہ خاتون میں کام سکھانے اور کھیل کی ٹریننگ کا کورس
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے امور خواتین و گھرانے کی سربراہ نے بتایا: جونکہ خالی اوقات کو صحیح طور پر استعمال کرنے کی بے حد اہمیت ہے اس لئے مشہد کے باغ اردوگاہ میں اس بات کا انتظام کیا گیا ہے کہ مہارت ، اسپورٹس، اور گوناگوں تفریحات میں حصہ لینے والی خواتین کے لئے ایسے کورسز کا اہتمام کیا جائے جو انہیں کام سیکھنے کے ساتھ ساتھ فرحت اور شادابی بھی مہیا کرسکیں۔
محترمہ دژبرد نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: پیچ ورک یا پیوند کاری، کپڑوں پر نقش و نگار یا ٹھپہ لگانے، دسترخوان کی آرائش، پلاسٹرآف پیرس سے آرائشی گلدان بنانے کی ترکیب، پھول پودوں کی کاشت اور نگہداشت اور مصنوعی چمڑے کے پیچ ورک وغیرہ کے کورسز رکھے گئے ہیں جو اس فیسٹول کے دوران مہیا ہیں۔
اس کے علاوہ جو دوسرے ہنر کے کام سکھائے جائیں گے ان میں چاندی کے زیورات اور مصنوعی چمڑے کے زیورات کی ڈیزائننگ اور بنانے کے طریقے، چمڑے کی سلائی، معرق یا چمکدار سات رنگوں کی کاشی یا ٹائلز بنانا، منبت کاری، ٹائلز کے ٹکڑوں سے ڈیزائننگ وغیرہ کو ماہرانہ طریقے سے سکھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ان سارے کورسز کو آستان قدس رضوی کے ادارۂ ہنرتخلیقی کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اس کے ذریعے خواتین، معقول آمدنی حاصل کرنے کے قابل بھی ہوجائیں گی نیز چھوٹے بڑے کارخانوں کے کام اور اقتصادی شعبوں میں بھی رونق بڑھے گی۔
بنیاد کرامت کے مرکز برائے امور خواتین کی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے لئے تفریحی پروگراموں میں پیادہ روی، صبح کے وقت ورزش اور سائیکلنگ کا بھی اہتمام کیا گيا ہے اس کے علاوہ اس فیسٹول کے تحت اسپورٹس کے ایسے پروگرام بھی رکھے گئے ہیں جو صبح کو اجتماعی طور پر انسٹرکٹرز انجام دلوائیں گی۔