۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ امام محمد تقی علیہ سلام اخلاق و اوصاف میں انسانیت کی اس بلندی پر تھے جس کی تکمیل رسولؐ اور آل رسول کا طرہ امتیاز تھی ہر ایک سے جھک کر ملنا، ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنا، مساوات اور سادگی کو ہر حالت میں پیش نظر رکھنا، غربا کی پوشیدہ طور پر خبر لینا، مہمانوں کی خاطر تواضع کرنا اور عزت و احترام سے پیش آنا اور دوستوں کے علاوہ دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرتے رہنا غرضیکہ آپؑ کی ذات مبارکہ تمام صفات حسنہ کا مظہر تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ یوم شہادت امام محمد تقی علیہ سلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام ھادی علیہ السلام کی المناک شہادت کے موقع پر تمام اہل اسلام بالخصوص حجت برحق امام مہدی علیہ سلام کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ سلام اخلاق و اوصاف میں انسانیت کی اس بلندی پر تھے جس کی تکمیل رسولؐ اور آل رسول کا طرہ امتیاز تھی ہر ایک سے جھک کر ملنا، ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنا، مساوات اور سادگی کو ہر حالت میں پیش نظر رکھنا، غربا کی پوشیدہ طور پر خبر لینا ، مہمانوں کی خاطر تواضع کرنا اور عزت و احترام سے پیش آنا اور دوستوں کے علاوہ دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرتے رہنا غرضیکہ آپؑ کی ذات مبارکہ تمام صفات حسنہ کا مظہر تھی۔

انہوں نے کہا جسطرح دوسرے ائمہ علیہم السلام  نے اپنے جہاد سے اسلام کے قابل فخر تاریخ کے اوراق پر ہر ورق کا اضافہ کیا ہے، امام تقی الجواد علیہ سلام نے بھی اپنے آپ پر عملی طور مجموعی اسلامی جہاد نافذ کیا اور ہمیں ایک عظیم سبق سکھایا کہ جب بھی منافق اور ریا کار طاقتوں کا سامنا ہو تو ہمیں ہمت کرکے ان سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے امام رضا علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام دونوں نے مامون کے چہرے سے ریاکاری اور نفاق کے نقاب کو اتارنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند عالم سے دعا ہے کہ امام محمد تقی علیہ سلام کے صدقے باطل کے مقابلے میں صبر و بصیرت اور مزاحمت کیساتھ ڈٹے رہنے کی توفیق اور قوت عطا فرمائے ۔ آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .