۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ مرکزی سیکٹرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت المسلیمین نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کے خلاف ہم کو میدان عمل میں متحد رہنا ہو گا تا کے اس کو منہ کی کھانی پڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،توہین اہلیبیت علیہم السلام کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح گلگت کی غیور عوام نے "یوم عظمت اہلیبیت علیہم السلام" منایا اور احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام سے مرکزی سیکٹرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت المسلیمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے امریکی اور اس کے حواری ہوش کے ناخن لیں اور ماضی سے سبق حاصل کریں انہوں نے کہا کے عالمی استعماری طاقتیں وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے عالمی استعماری طاقتوں کا مقصد صرف پاکستان میں قائم مذہبی ہم آہنگی ہے جو کے دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کے دشمن کی ہر سازش کے خلاف ہم کو میدان عمل میں متحد رہنا ہو گا تا کے اس کو منہ کی کھانی پڑے انہوں نے کہا کے محرم کی آمد کے ساتھ ساتھ یہود و نصاری کے آلہ کار بھی متحد ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کے ہم اپنے مقدسات کی طرف کسی کو انگلی اٹھانے نہ دین گے امام موسی کاظم علیہ السلام اور خاندان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو ریاست خود مدعی بن کر سزا دے اور ان کے خلاف مقدمے چلائے تاکے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کے اس طرح کی باتوں سے شیعہ سنی دونوں فرقوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کے دشمن کا واحد مقصد صرف مذہبی منافرت پھیلا کر ملک کا امن خراب کرنا ہے جو کے عوام بلکل نہی ہونے دیں گی۔

انہوں نے کہا کے نازیبا الفاظ استعال کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتیں ایک طرف ڈالر کی جھنکار سنا کر اور دوسری طرف دینار کی جھلک دکھا کر چاہتے ہیں کے مسلماں ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کے ریاست ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .