۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اہل بیت اطہارؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف خواتین کی احتجاجی ریلی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں ضلع بہاولنگر کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین کی زیر قیادت قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر یوم عظمت اہلبیت منایا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں گستاخ اہلیبیت عبدالرحمن سلفی ملعون کے خلاف پر زور احتجاج کیا گیا یہ احتجاجی ریلی مرکزی امامبارگاہ در بتول بھٹہ کالونی سے فوارہ چوک تک نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بہاولنگر/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں ضلع بہاولنگر کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین کی زیر قیادت قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر یوم عظمت اہلبیت منایا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں گستاخ اہلیبیت عبدالرحمن سلفی ملعون کے خلاف پر زور احتجاج کیا گیا یہ احتجاجی ریلی مرکزی امامبارگاہ در بتول بھٹہ کالونی سے فوارہ چوک تک نکالی گئی۔

 مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون عبدالرحمن سلفی کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائےتاکہ آئندہ کوئی اس فعل قبیح کو دوبارہ انجام نہ دے۔ ان کا کہنا تھا اہلبیت علیھم السلام پر ہماری جانیں قربان ہیں وہ کائنات کی بلند ترین ہستیاں ہیں جن کا ہم پلہ کوی نہیں خداوند کریم نے اپنے حبیبؐ اور ان کی آل پاک کے صدقے اس کائنات کو خلق کیا ان کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص ملعون اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا ملک میں ماہ محرم الحرام کے قریب ایک بار پھر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جو شخص بھی رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل اطہار یا ان کے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے وہ دراصل دشمن کا آلہ کار ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے حساس معاملات پر فوری ایکشن لے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .