۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خواتین

حوزہ/ دور حاضر میں اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد کو قائم کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور جب قوم میں بیداری کی لہر پیدا ہوگی تو اتحاد کی فضا بھی قائم ہوجائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخوپورہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی رہنما محترمہ حنا تقوی  نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کٹھیالہ ورکاں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی سیکرٹری یوتھ محترمہ عطرت بخاری اور سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی ان کے ہمراہ موجود تھیں علاقے کی خواتین کی آمادگی سے کٹھیالہ ورکاں یونٹ تشکیل دیا گیا جس کے لیے محترمہ فاخرہ نقوی یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں ۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان دشمن کی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں مسلمانوں کی زبوں حالی کی وجہ ان کے اندرونی اختلافات اور تفرقہ ہے۔

انہوں نے کہا دور حاضر میں اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد کو قائم کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور جب قوم میں بیداری کی لہر پیدا ہوگی تو اتحاد کی فضا بھی قائم ہوجائے گی۔

اس نشست کے آخر میں محترمہ عظمی نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی رح کی سالانہ برسی کے حوالے سے خواتین کو پیغام دیا اور شرکت کے لیے دعوت دی جس پہ کٹھیالہ ورکاں کی خواتین نے کہا کے شہید قائد کی برسی میں شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .