۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اسرائیل کی عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا نئی سازش

حوزہ/ صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی پروگرام عرب ممالک کے نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کررہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، عرب ممالک کے نوجوان ہفتہ وار بنیادوں پر ایک آنلائن اسرائیلی میٹنگ میں شریک ہوتے ہیں،اخبار کے مطابق یہ آنلائن میٹنگ  جو سماجی نیٹ ورک "زوم" کے ذریعے ہوتی ہے ،جس میں عراق، شام، سعودی  عرب، لیبیا، تیونس، مصر، مراکش، اردن، مغربی کنارے اور یہاں تک کہ غزہ کے نوجوان بھی شریک  ہوتےہیں۔

واضح رہے کہ  زوم ایک بزنس ایپلی کیشن ہے جو ویڈیو کانفرنسنگ اور گروپ میسیجنگ کے ٹولز سے بھی لیس ہے، رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام کو ، جس کا آغاز Starting-Up Togetherکے نام دے کیاجاتا ہے ، میں کاروباری اور ذہن سازی کی مہارتوں اور سوشل میڈیا پر مبنی اہداف کے حصول کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے، اس کورس میں اسرائیل کے معروف اساتذہ اور شخصیات بھی شرکت کرتی ہیں، وہ لوگ جنہوں نے مختلف اپنے نظریے کے مالک ہیں۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق ، ان کورسز کا ایک اہم عنوان یہ ہے کہ کس طرح عرب ممالک میں نوجوان معاشرے کے نظریات کو تبدیل کیا جا سکتا ہے نیزاس پروگرام کی  ، 40٪ شرکاء خواتین ہیں،یادرہے کہ یہ میٹنگ مقبوضہ علاقوں میں قائم ایڈمنڈ ڈی روتھشائلڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پیریز انسٹی ٹیوٹ فار پیس اینڈ انیشیٹیو ، ای بے سنٹر برائے اسرائیلی ترقی  اور اسرائیل کی بار ایلان یونیورسٹی میں اسمارٹ سٹیزنز سنٹر کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .