۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اردن کا قرآنی مرکز "البصہ"

حوزہ/ اردن کا قرآنی مرکز بنام البصہ سال ۲۰۰۳ کو وجود میں آیا جس کا مقصد جوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن کا قرآنی مرکز بنام البصہ سال ۲۰۰۳ کو وجود میں آیا جس کا مقصد جوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا تھا۔ اس مرکز میں قرآن، تفسیر، احکام، قرائت‌ اور دیگر قرآنی کورسز کا اہتمام ہوتا ہے۔

قرآنی مرکز میں خواتین ٹیچرز کا بھی اہتمام ہے جبکہ انکی زیر نگرانی ۱۱۸ طالبات حفظ، قرآت ، تجوید و تفسیر اور دیگر قرآنی کورسز میں شب و روز یہاں مشغول ہیں۔

گرمیوں میں یہاں پر ۱۴ کورسز کا انعقاد ہوا جس میں ہر کورس چالیس روز پر مشتمل تھا۔ ان کورسز میں حفظ قرآن کریم شامل تھا جس میں طلبا اور طالبات شریک تھیں۔

مذکورہ مرکز میں ۳۰۰ طلبا وطالبات تحصیل علم قرآن میں مصروف ہیں جنمیں مردوں کے تین الگ شعبے اور خواتین کے لئے چھ شعبے موجود ہیں اور مجموعی طور پر ۱۶ اساتذہ درس و تدریس میں لگے ہوئے ہیں۔

چار منزلہ اس مرکز میں متعدد کمرے موجود ہیں جہاں بچوں اور بچیوں کو الگ الگ درس دیے جاتے ہیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس چار منزلہ عمارت کی تکمیل سے  حفظ و تجوید قرآن کلاسز اور گرمیوں کی قرآنی کیمپوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .