۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حنا تقوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین لاہور کی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر ہم مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے معنی حیا دار پردے میں رہنے والی کے ہیں، خواتین صرف وہ ہی ہیں جو معزز ہیں، معاشرے کی تمام عورتوں کو خواتین نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا۔

حنا تقوی کا کہنا تھاکہ سیدہ کائنات کے ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقاء اور شان ہیں اور ایسی با عظمت بیٹیاں مشکل سے مشکل حالات میں بھی ظلم کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہیں، یہ سب تربیت زہراؑ کا ہی نتیجہ تھا۔ تقریب میں عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری اور حمیرا رضوی سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے بھی شرکتِ کی۔ تقریب میں ضلع کی نامور خواتین جن میں ڈاکٹرز پروفیسرز، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .