حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی انقلاب کے ثقافتی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ، عظیم الشان آیت اللہ خامنہ ای کی فکر میں قرآن مجید کی مرجعیت کے سلسلے میں ایک خصوصی ویبنار منعقد ہوا۔
اس تخصصی ویبنار میں ایران اور بیرون ملک کے نامور دانشور شریک ہوئے، ابوالفضل خوش منش عضو هیئت علمی دانشگاه تهران،حجت الاسلام و المسلمین دکتر محمد علی میرزایی عضو هیئت علمی جامعة المصطفی العالمیة، ڈاکٹر احمد پاکتچی عضو هیات علمی پژوهشگاه علوم انسانی و مطالعات فرهنگی اور یونسکو میں سفیر ایران، استاد ادریس هانی مراکش سے حصہ لیا اور اپنے اپنے مقالات پیش کیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے کاموں کے تحفظ و اشاعت کے لئے آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اسحقی اس خصوصی ویبینر کے سکریٹری تھے۔یہ خصوصی ویبینار ہفتہ، 13 مارچ ، 2020 کو صبح 8 سے 10 بجے تک منعقد ہوا۔