۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نقش زنان در فرآیند رشد و شکوفایی عرصه های مختلف اجتماعی

حوزہ / ممبئی میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام "معاشرے کے مختلف سماجی شعبوں کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں خواتین کا کردار" کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، ہندوستان کے شہر ممبئی میں خانۂ فرہنگ (ایوان ثقافت) اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اور ہندوستان کے ثقافتی اور بیرون ملک ایرانیوں کے ادارہ؛ سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کے تعاون سے مختلف سماجی شعبوں میں خواتین کا کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس عمل کی وضاحت کے لیے 9 دسمبر 2021ء کو ایک ویبینار کا انعقاد جا رہا ہے۔

الزہراء (س) یونیورسٹی میں ہیئتِ علمی کی ممبر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ طیبہ ماہرو زادہ، ممبئی یونیورسٹی میں شعبہ فارسی زبان و ادب کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر سکینہ امتیاز خان، سینٹیاگو اسلامک سینٹر کی رکن اور بین المذاہب مکالمہ آرگنائزیشن کی رکن محترمہ ثروت حسین، ہمدرد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز دہلی میں ہیئتِ علمی کی رکن محترمہ ڈاکٹر زہرا خاتون زیدی، پیسٹور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (Pasteur Institute) کی پروفیسر اور ریسرچر محترمہ ڈاکٹر زہرہ زمانی، جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے گروہ علمی کی ممبر محترمہ پروفیسر انعام سیدہ، صوبہ کیرالہ میں کالی کٹ ((Calicut یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عائشہ شماء رحمت اور دیگر پروفیسرز اور شائقین افراد شرکت کریں گے۔

یہ ویبینار سائبر اسپیس کے پروگرام "زوم" پر منعقد کیا جائے گا۔ نیز اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے اور اس سے مستفید ہونے کے لیے یہ پروگرام ویانا انٹرنیشنل ٹی وی چینل، علی ٹی وی علی پور چینل، ایس این این انٹرنیٹ چینل اور خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

شرکت میں دلچسپی رکھنے والے افرادمندرجہ ذیل ایڈریس پر اس ویبینار میں حصہ لے سکتے ہیں:

https://us۰۲web.zoom.us/j/۸۹۸۳۶۰۰۳۷۰۰?pwd=Z۰lRaUMvaHVRYnhkNmkvMjFTb۳UxZz۰۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .