۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محفل انس با قرآن

حوزہ/ شہر اراک کے ادارہ کل تبلیغات اسلامی کے شعبہ قرآنی کے سربراہ نے کہا: قرآن ایک ایسا شفاعت کرنے والا ہے جس کی شفاعت بارگاہ الہی میں کبھی بھی رد نہیں ہوتی اور جب ہم قرآن سے انس پیدا کرتے ہیں تو ہمیں سکون ملتا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اراک میں آج دوپہر کے وقت محفل تلاوت قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے عنوان سے شہر اراک کے ادارہ کل تبلیغات اسلامی کے شعبہ قرآنی کے سربراہ محمد خان آبادی نے شرکت کی، یہ پروگرام مدرسہ علمیہ ریحانۃ النبی (ص) کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں شہر اراک کے ادارہ کل تبلیغات اسلامی کے شعبہ قرآنی کے سربراہ نے کہا: قرآن کریم کے ساتھ آنس ان اہم امور میں سے ایک ہے جس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید فرمائی ہے، لہذا ان قرآنی محفلوں کو انعقاد نہایت ہی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن ایک ایسا شفاعت کرنے والا ہے جس کی شفاعت بارگاہ الہی میں کبھی بھی رد نہیں ہوتی اور جب ہم قرآن سے انس پیدا کرتے ہیں تو ہمیں سکون ملتا ہے، کیونکہ قرآن کریم دلوں کی خوشی اور سرور کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .