۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام حاجی ابراهیمی

حوزہ / تہران کے علاقے میں مقام معظم رہبری بعثت کمیٹی کے دفتر نمائندگی کے سربراہ نے کہا: صرف قرآن پڑھنا کافی نہیں ہے بلکہ قرآن سے انس بھی ضروری ہے۔ یہ ایسا راستہ ہے جو انسانی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام امیر مسعود حاجی ابراہیمی نے آج شام مکہ میں "محفلِ انس با قرآن" نامی ایک پروگرام میں زائرینِ خانۂ خدا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں ایک خاص کشش ہے کہ اگر لوگ اور خاص طور پر نوجوان اس کی طرف متوجہ ہوں، اس کے مفہوم پر توجہ دیں اور خود کو اس کے احکام پر عمل کرنے کا پابند سمجھیں تو وہ یقیناً دنیاوی اور اخروی سعادتیں حاصل کریں گے۔

تہران میں مقام معظم رہبری بعثت کمیٹی کے دفتر نمائندگی کے سربراہ نے مزید کہا: آگاہی اور بصیرت میں اضافہ قرآن کریم کے ساتھ انس کے اثرات میں سے ہے اور روایات کے مطابق اگر کوئی نوجوان قرآن سے آشنا ہو جائے اور اس کے ساتھ اختلاط کرے توقرآن اس کی جلد، گوشت اور خون میں شامل ہو جائے گا اور اس انسان میں بصیرت اور روشن خیالی کا یہ امتزاج اسے پھسلنے اور گمراہ ہونے سے بچائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کے ساتھ انس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کی تلاوت اور اس کے مطالب پر غور و فکر کرنے کے علاوہ قرآنی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام حاجی ابراہیمی نے خاندانوں کے قرآن سے آشنا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: خاندانوں کو معیاری، باکیفیت اور نمازِ اول وقت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے بچے بچپن سے ہی اسلام اور قرآن کے بارے میں سیکھ سکیں۔

حجت الاسلام حاجی ابراہیمی نے مکہ مکرمہ میں 20 سے زائد ہوٹلوں میں محافلِ انس و معرفت کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے کہا: محافلِ انس و معرفت تین علاقوں کے چار اہم ہوٹلوں میں منعقد ہونے کے علاوہ مکہ کے تمام 20 ہوٹلوں میں منعقد کی جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .