۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
حجت الاسلام حاجی ابراهیمی

حوزہ/ تہران میں رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے فرمایا: حج انسان کی سعادت کا ذریعہ ہے اور اسلامی معاشرے کے لئے ایک حیات بخش چیز ہے جو مسلانوں کو کفر و طاغوت کے مقابل جدوجہد، عفو و درگزر کا درس دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام امیر مسعود حاجی ابراہیمی نے مکہ مکرمہ میں خانہ خدا کے زائرین اور حاجیوں کے درمیان کہا: خانہ خدا کے زائرین کی خدمت کرنا بہت عظیم ثواب ہے، اس لیے قافلے کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں اور حاجیوں کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا: بلاشبہ حج کے اس روحانی سفر سے حاجیوں کو جو ثواب اور فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہ سب ایک دوسرے کےمساوی نہیں ہیں، اور ہر شخص خدا کی بارگاہ میں اپنی صلاحیت اور معرفت کے اعتبار سے مستفید ہوگا۔

تہران میں رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے فرمایا: حج انسان کی سعادت کا ذریعہ ہے اور اسلامی معاشرے کے لئے ایک حیات بخش چیز ہے جو مسلانوں کو کفر و طاغوت کے مقابل جدوجہد، عفو و درگزر کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جو زائرین مرکز توحید یعنی خانہ خدا کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں انہیں پہلے اپنے اندرونی بت کو توڑنا ہوگا، اور جسمانی ہوا و ہوس پر قابو پانا چاہیے تاکہ وہ ایک پاکیزہ روح اور پوری معنویت کے ساتھ اس روحانی سفر کی حقیقتوں کو درک کر سکیں۔

حجۃ الاسلام حاجی ابراہیمی نے کہا: اس روحانی سفر کو انجام دینے کے بعد حجاج معارف الہی کے حقیقی سفیر بن جائیں گے جنہیں اپنے وطن واپس آتے وقت اپنے طرز عمل اور گفتگو سے لوگوں میں دینی تعلیمات کو پھیلانے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: حج کے ایام میں تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ سرزمین وحی میں اپنی معنوی اور روحانی موجودگی کا احساس کریں اور اور ایسا محسوس کریں جیسے کہ وہ خود خانہ خدا کا طواف کر رہے ہیں، اس لیے ان ایام میں مومنین کے لیے پہلے سے زیادہ اخلاص کے ساتھ بندگی کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .