۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
خانه کعبه

حوزہ/ سعودی حکومت نے دو سال بعد رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی اخبار سعودی گیزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اعلان حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اس سال کے رمضان کے لیے ایوان صدر کے منصوبے کے آغاز کے لیے منعقدہ ایک سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر جلد ہی اپنی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے کا اجراء شروع کر دے گا، عبد الرحمٰن السدیس نے مزید کہا کہ اجازت نامے کچھ شرائط کے مطابق جاری ہوں گے اور اس سلسلے میں کچھ اصول طے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ایوان صدر نے اعتکاف کرنے کے خواہشمند نمازیوں کے لیے کچھ اصول بیان کیے تھے اور رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا تھا۔

اعتکاف ماہ رمضان کے آخری عشرے میں عبادت کے واحد مقصد کے لیے مساجد میں قیام کو کہا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدس مہینے کے آخری 10 دنوں میں تقریباً ایک لاکھ نمازی دونوں مقدس مساجد یعنی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرتے ہیں، تاہم، یہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے معطل تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .