۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام پروانه

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین علی پروانہ نے کہا: واضح رہے کہ روحانیٔ کارواں کا فریضہ حجاج کی خدمت اور ان کے سفرِ حج کے دوران صحیح اعمالِ حج کی انجام دہی ہے نہ کہ انتظامی امور کی انجام دہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مقام معظم رہبری بعثت کمیٹی میں ثقافتی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین علی پروانہ نے مکہ معظمہ میں منعقدہ حج تمتع کے قافلے کے مقرر شدہ علماء کرام اور عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حج و عمرہ اور زیارتِ عتبات عالیہ کا سفر معنویت، عرفان اور قرب الٰہی سے سرشار ہوتا ہے اور اکثر حجاج و زائرین جو برسوں سے اس سفر کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں، وہ اس سفر سے بہترین استفادہ کرنے کے لئے آمادہ ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین علی پروانہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: کاروانِ حج کے ہمراہ آئے علماءِ کرام روشن شمع کی مانند ہوتے ہیں جو اس بابرکت سفر کے بلند اہداف کی طرف قافلوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور واسطۂ فیض بنتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق "حج کا سفر خدا کی طرف سفر ہے"، علماءِ کرام زائرین کی رہنمائی اور معنوی مواد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حجاج اور خدا کے درمیان ایک مستحکم اور مسلسل رابطہ قائم کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین پروانہ نے مزید کہا: روحانی ایک گھومنے والے ڈاکٹر (موبائل ڈاکٹر) کی طرح ہوتے ہیں جو سفر کے تمام مراحل میں زائرین اور قافلوں کی خدمت کرتے ہیں۔ حج و زیارت کے مبارک سفر میں اس سعادت کے حصول پر تمام ثقافتی خدمت گزاروں کا فرض ہے کہ وہ حجاج کی خدمت کی اس عظیم نعمت کی قدر کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین علی پروانہ نے آخر میں کہا: واضح رہے کہ روحانیٔ کارواں کا فریضہ حجاج کی خدمت اور ان کے سفرِ حج کے دوران صحیح اعمالِ حج کی انجام دہی ہے نہ کہ انتظامی امور کی انجام دہی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .