۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ وحید خراسانی

حوزہ/آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے حجاج کرام کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا :حجاج کرام اپنے اس مبارک سفر میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لیے بہت زیادہ دعا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں امور حج و زیارات سے متعلقہ افراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کاروان حج میں موجود علماء کو خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ علماء کرام کا کام حجاج کرام کے شرعی سوالوں کے جوابات دینا اور حج سے متعلق امور کو انجام دینا ہے اور یہ کام مستحب اعمال سے بہتر ہے۔

 انہوں نے اس ملاقات میں حج سے متعلق پوچھے گئے مسائل شرعی کے جوابات دیئے اور ادارہ حج و زیارت کی گذشتہ سال کی حج کے متعلق رپورٹ بھی سنی۔

انہوں نے اس سال حج بیت اللہ مشرف ہونے والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : جو افراد حج واجب انجام دینے کے لیے جارہے ہیں وہ عمل حج کو اپنے لئے انجام دیں اور اس کا ثواب امام حسن عسکری علیہ السلام کو ہدیہ کریں اور جو افراد مستحب حج انجام دیں گے وہ بہتر ہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی نیابت میں حج ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا: حجاج کرام اعمال حج کے لئے جاتے ہوئے اور واپس لوٹتے ہوئے سورہ توحید کی تلاوت کرکے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو ہدیہ کریں۔

 آیت اللہ وحید خراسانی نے قبرستان بقیع اور اس میں مدفون چار ائمہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان کی زیارت کرنے والے زائرین پابرہنہ جائیں اور اسسنت سے دیگر زائرین کو بھی آگاہ کریں۔

انہوں نے آخر میں حجاج کرام کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا: اس مبارک سفر میں امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور کے لئے بہت زیادہ دعا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .