حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے صوبہ قم میں میڈیکل بورڈ کے سربراہ اور قم میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عادلی سے ٹیلیفونک گفتگو میں صوبہ قم میں مریضوں اور ان کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق پوچھا۔
انہوں نے کہا: پورے ملک کے ڈاکٹرز، نرسز اور میڈیکل عملے تک میرا سلام پہنچا دیں۔واقعا ان دنوں میں آپ کا کام نہایت اہم اور اس کا اجر بہت عظیم ہے۔
حدیث میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خداوند عالم ٹوٹے ہوئے دلوں کے بہت نزدیک ہے(عِنْدَ الْمُنْکَسِرَةِ قُلُوبُهُمْ)۔ اور بیماروں کے ٹوٹے ہوئے دلوں سے نکلنے والی دعائیں انشاءاللہ خدا کے نزدیک مستجاب ہیں۔
آپ کا تبصرہ