۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
مراسم جشن میلاد امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) ا ور طلاب  کی عمامه گذاری   کی تقریبات

حوزه/ میلاد امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جشن میلاد مولای متقیان(ع) اور مراجع تقلید کے ہاتھوں طلاب دینی کےعمامہ گذاری کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام  کے میلاد مسعود کے موقع پر ایران اسلامی جیسے جشن میلاد مولای متقیان(ع) کے خوشیوں اور سرور  میں ڈوب گیا ہو۔ اسی مناسبت سے اس مبارک ایام میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س) ، مسجد مقدس جمکران، بقاع متبرکہ، مختلف مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر جشن میلاد امیرالمومنین(ع) کے سلسلہ میں منعقد کئے گئے پروگراموں میں لوگوں نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔

جشن میلاد مولای متقیان(ع) کی مناسبت سے  منعقدہ محافل میں مراجع عظام،حوزوی شخصیات، مختلف طبقات سے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

چونکہ گذشتہ ادوار میں بھی یہ ایک سنت حسنہ رہی ہے کہ طلاب کرام روز ولادت مولای متقیان حضرت علی(ع) کے موقع پر مراجع تقلید کے ہاتھوں لباس مقدس روحانیت سے ملبّس ہوتے رہے ہیں لہذا اس سال بھی مختلف مراجع عظام کے بیوت میں جشن مولود کعبہ کے ساتھ ساتھ طلاب دینی کے عمامہ گذاری کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں ۔ ان آیات عظام میں آیت اللہ نوری همدانی، آیت اللہ صافی گلپایگانی، آیت اللہ وحید خراسانی،  آیت اللہ مکارم شیرازی،  آیت اللہ شبیری زنجانی، آیت اللہ جعفر سبحانی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت الله  علوی گرگانی و دیگر حوزوی  شخصیات شامل تهیں۔

ان تقریبات میں مقررین نے فضائل و مناقب مولای متقیان حضرت علی(ع) کے بیان کے ساتھ ساتھ ماہ رجب کے فیوضات اور برکات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعادتمند ہونے اور اسلام کی مشکلات کا حل قرآن و عترت کے ساتھ تمسک کرنے میں ہے۔

ان محافل اور تقریبات میں شعراء اور ذاکرین کرام نے مولود کعبہ(ع) کی شان میں قصائد پیش کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .