۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
رضوانی
رجب مغفرت اور گناہوں کی بخشش کا مہینہ ہے

حوزہ / ایران کے شہر بویین زہرا کے امام جمعہ نے کہا: ماہ رجب پروردگار عالم کی طرف سے توبہ کی فرصت ہے اور اس مہینے میں انسان استغفار کر کے سو شہداء کا اجروثواب حاصل کرسکتا ہے۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین اسد اللہ رضوانی نے شہر قزوین میں دفتر امام میں انجمن رسومات مذہبی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں میں ماہ رجب کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ یہ مغفرت اور گناہوں کی بخشش کا مہینہ ہے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کے مطابق یہ امت اسلامی کے لیے استغفار کامہینہ ہے۔

شہر بویین زہراء کے امام جمعہ نے مزید کہا: گناہ آفت ہے اور انسان کے وجود میں گناہ کے آثار کا باقی رہنا توبہ کے لئے مانع ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رضوانی نے کہا: ماہ رجب پروردگار عالم کی جانب سے توبہ کی بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے کہا: اس مہینے میں خدا کے بندوں کو خاص دعوت ہے اور ماہ رجب میں انسان استغفار کر کے سو شہید کا اجر ثواب حاصل کرسکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رضوانی نے آخر میں کہا: روایات میں اس مہینے کے متعلق بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اس مہینے کے لئے خاص اعمال ذکر ہوئے ہیں کہ جن سے ماہ رجب کی فضیلت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور ماہ رمضان میں انسان کو حاصل ہونے والی برکتوں کا آغاز ماہ رجب سے ہوتا ہے۔ یہ مہینہ ماہ شعبان اور رمضان میں داخل ہونے کا مقدمہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .