۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصاحبه حجت الاسلام والمسلمین ناظر تقوی

حوزہ/ اس ماہ میں نوجوانوں کو چائیے کہ اپنا تزکیہ نفس کر تے ہوئے اپنے امور کی اصلاح کر یں، خدا نے اس ماہ رمضان میں انسان کے سونے کو عبادت اور سانس لینے کو تسبیح قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے نیو رضویہ سو سائٹی میں کار کنان اور نوجوانوں کی تر بیت نشت سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک خدا کی طرف سے تمام عالم اسلام اور بالخصوص نوجوانوں کے لئے نعمت ہے یہ بر کتوں،نعمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے اس ماہ میں نوجوانوں کو چائیے کہ اپنا تزکیہ نفس کر تے ہوئے اپنے امور کی اصلاح کریں اور اپنے آپ کو خدا کی بند گی کے لئے انسان پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ پرور دگار نے ماہ رمضان المبارک میں انسان کو یہ مہلت دی ہے کہ وہ پورے سال جو خدا کی عبادت سے دور رہتا ہے کہ اے میرے بندے تو میرا ہی بندہ ہے میری بارگاہ میں پلٹ آاور میری بند گی کا حق ادا کر دے خدا نے اس ماہ میں انسان کے سونے کو عبادت اور سانس لینے کو تسبیح قرار دیا ہے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چائیے اس مہینے سے استعفادہ حاصل کر تے ہوئے کثرت عبادت اور زکر الہی کو زیادہ سے زیادہ انجام دیں جہاں ماہ رمضان انفرادی تر بیت کا مہینہ ہے وہاں ماہ رمضان ہمارے کندھوں پر یہ بوجھ بھی ڈالتا ہے کہ وہ فقراء جو معاشرے میں غریب ہیں اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غر بت و افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں ہمیں اُن کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے تا کہ ہمارا پروردگار ہم سے راضی ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .