۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ماه رجب

حوزہ / ایران کے شہر آوج میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: ماہ رجب کے افضل ترین اعمال توبہ و استغفار اور ان گناہوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے جو انسان کے دل میں گھر کر چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام اکبر شعبانلی نے آج صبح شہر آوج میں مدرسہ علمیہ امیرالمومنین علیہ السلام کے اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے امام محمد باقر علیہ السلام کے میلاد اور ماہ رجب کی آمد پر ہدیہ تبریک کہنے کے بعد کہا: امام محمد باقر علیہ السلام نے مختلف علوم میں شاگرد تربیت کئے۔ انہوں نے خود سازی اور تہذیب نفس کے مہینہ یعنی ماہ رجب کی آمد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ رجب کے افضل ترین اعمال توبہ و استغفار ہیں۔ اس کے علاوہ اس مہینہ میں ان گناہوں سے چھٹکارا حاصل کرنا کہ جو انسان کے دل میں گھر کر چکے ہیں، بھی افضل اعمال میں سے ہیں۔

حجت الاسلام اکبر شعبانلی نے کہا: ماہ رجب لیلۃ القدر کی فضیلت تک پہنچنے کا بھی ذریعہ ہے۔ کیونکہ روایت میں آیا ہے کہ اگر کوئی ماہ مبارک رمضان میں لیلۃ القدر کو درک کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے ماہ رجب اور شعبان کو درک کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا: ماہ رجب میں روزہ رکھنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور یہ کہ انسانوں کو اس مہینہ میں خدا کی بارگاہ میں بہت زیادہ استغفار کرنی چاہیے اور گناہوں سے اپنے دامن کو پاک کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .