۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجد

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین مجد نے کہا: ماہ رجب لوگوں کی جانب سے عبادت، توسل اور استغفار اور خداوند متعال کی جانب سے توبہ قبول کرنے والا، رحمت کے نزول اور مغفرت کا مہینہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضا مجد نے گذشتہ رات جامع مسجد غدیرِ خم تہران میں "امیر المومنین علیہ السلام کی نظر میں عبادت" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام ماہ رجب کے متعلق ایک مشہور حدیث میں فرماتے ہیں "رجب میرا مہینہ، شعبان رسول خدا کا اور رمضان خداوند متعال کا مہینہ ہے"۔ پس جب وہ مہینہ ہے جو امیر المومنین علیہ السلام سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ماہ رجب میں جن اعمال کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ان میں سے ایک عبادت ہے۔ ماہ رجب دعا، استغفار اور عبادت کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ بندوں کی جانب سے توسل اور استغفار اور خدا کی جانب سے توبہ قبول کرنے والا، رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔

حجت الاسلام مجد نے "امیرالمؤمنین علیہ السلام کی نظر میں عبادت" کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: عبادت کی پہلی خصوصیت جس کی امیرالمومنین علیہ السلام نے بھی بہت زیادہ تاکید کی ہے وہ "اخلاص" ہے۔

انہوں نے کہا: اخلاص اور قصدِ قربت ہر عبادت کا لازمہ ہے۔ اگر عبادت میں اخلاص نہ ہو اور وہ عبادت دکھاوے کے لئے انجام دی جائے تو شرعی احکام کے اعتبار سے وہ عبادت باطل ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: اخلاص کامعنیٰ یہ ہے کہ انسان صرف خدا کی نیت سے عمل انجام دے اور اس میں غیر الہی نیتوں کو شامل نہ کرے۔ انسان اپنے اعضاء و جوارح سے جو عمل بھی انجام دے وہ خدا کے لئے ہو۔ اخلاص کے مراتب میں نماز، روزہ اور ان جیسی دوسری عبادات میں کم ازکم ابتدائی درجے کا اخلاص ہونا چاہیے تاکہ ان پر عبادت کا مفہوم صادق آئے اور علماء کے بقول قصدِ قربت ہر عبادت کا رکن ہے۔

حجت الاسلام مجد نے کہا: امام رضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام نے اخلاص کو اس طرح بیان فرمایا ہے "خوش بخت ہے وہ شخص جو عبادت اور دعا کو صرف خدا کے لئے انجام دے اور جو کچھ اس کی آنکھیں دیکھتی ہیں وہ اپنے دل کو ان میں مشغول نہ کردے اور جو کچھ اس کے کان سنتے ہیں وہ اسے خدا کی یاد اور اس کے ذکر سے غافل نہ کردیں"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .