حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دبیر خانہ شہید سردار سلیمانیؒ قم المقدسہ کے سلسلہ درس میں حجۃ الاسلام و المسلمین تلخوابی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مغفرت اوربخشش کا مہینہ ہے اوراس مہینہ میںانسان کےلئے ترقی اورکامیابی کے وسائل فراھم ہیں انشاء اللہ خداوند ہم سب کو اس مہینہ میں اپنی رحمت اور مغفرت کے دامن میں جگہ عنایت فرمائے۔
کچھ باتیں اس ماہ مبارک میں بہت ضرور ہیں جو قابل بیان ہیں:
ماہ رمضان المبارک کا باطن خداوندعالم کے ولی کی ولایت پر منحصر ہے. اور شب قدر کا باطن بھی اسی طرح ولی خدا کی ولایت پر منحصر ہے۔
ماہ مبارک رمضان کی عظمت اور شب قدر کی عظمت یہ ہے کہ ولی خدا کی ولایت یعنی مولائے کائنات علی علییہ السلام اور انکی اولاد معصومین علیھم السلام کی ولایت کو قبول کرتا ہے اور اس پر ایمان کامل رکھنا ہے، یعنی جو بھی چاہتا ہے کہ اس ماہ مبارک میں عظمت اور بلندی حاصل کرے اسے چاہئے کہ اھلبیت معصومین علیھم السلام سے توسل کرے.یہ جو کہا جاتا ہے کہ اس ماہ میں شیطان قید و بند میں ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ اس ماہ کا باطن ولایت امیرالمؤمنین علیہ السلام ہے۔
یہ ماہ رمضان کی عظمت یہ شب قدر ہمارے درمیان سے گذر جائے گی لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ عظمت و برکت پورے سال ہمارے لئے باقی رہے تو اسکا تنہا راستہ اھلبیت علیھم السلام سے توسل اور ارتباط برقرار رکھنا ہے کیونکہ اھلبیت علیھم السلام سے توسل یہ تمام مشکلات کا حل ہے، اور جن لوگوں نے بھی اپنئ زندگی میں عظمت اور ترقی حاصل کی وہ اس ولایت اور اھلبیت علیھم السلام سے توسل کے ذریعہ کاصل کی ہے۔
انشاء اللہ خداوند متعال ہم سب کو ولایت اھلبیت علیھم السلام سے تمسک اور انکے پیروان حقیقی میں سے قرار دے الھی آمین.