۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ماه مبارک رمضان
ماہ مبارک رمضان کی فضیلت میں پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ائمہ معصومین(علیھم السلام) کی احادیث

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لَوْ یَعْلَمُ الْعَبْدُ ما فِی رَمَضانِ لَوَدَّ اَنْ یَکُونَ رَمَضانُ السَّنَة۔ اگر بندہ کو ماہ رمضان کی برکتوں اور حقائق سے آگاہی ہوتی تو آرزو کرتا کہ پورا سال ماہ رمضان ہی ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماہ مبارک رمضان کی فضیلت کے متعلق معصومین علیہم السلام کے خوبصورت کلام ہیں کہ ذیل میں ان میں سے کچھ احادیث کی طرف اشارہ کیا جارہا ہے۔

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

 لَوْ یَعْلَمُ الْعَبْدُ ما فِی رَمَضانِ لَوَدَّ اَنْ یَکُونَ رَمَضانُ السَّنَة۔

اگر بندہ کو ماہ رمضان کی برکتوں اور حقائق سے آگاہی ہوتی تو آرزو کرتا کہ پورا سال ماہ رمضان ہی ہوتا۔

اِنَّ اَبْوابَ السَّماءِ تُفْتَحُ فی اَوَّلِ لَیْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضانِ وَ لا تُغْلَقُ اِلی آخِرِ لَیْلَةٍ مِنْهُ.

بیشک آسمان کے دروازوں کو ماہ رمضان کی پہلی رات سے کھول دیا جاتا ہے اور اس کی آخری رات تک انہیں بند نہیں کیا جاتا۔

لَوْ عَلِمْتُم مالَکُم فِی رَمَضانِ لَزِدْتُم لِلّه تَبارَکَ و تَعالی شُکْرا.

اگر آپ کو معلوم ہو کہ ماہ رمضان میں کیا چیز آپ کے مقدر کی گئی ہےتو آپ خداوند متعال کا بےحد شکر ادا کرتے۔

وَ کَّلَ اللّه ُ مَلائِکَةً بِالدُّعاءِ لِلصّائِمین؛

خداوندعالم فرشتوں کو روزہ داروں کے لئے دعا کرنے پر مامور کرتا ہے۔

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

صَوْمُ الْقَلْبِ خَیْرٌ مِنْ صِیامِ اللِّسانِ و صِیامُ اللِّسانِ خَیْرٌ مِنْ صِیامِ الْبَطْن.

قلب(دل) کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر ہے اور زبان کا روزہ شکم کے روزے سے بہتر ہے۔

صَوْمُ النَّفْسِ عَنْ لَذّاتِ الدُّنیا اَنْفَعُ الصِّیامِ.

نفس کا دنیاوی لذتوں سے روزہ مفید ترین روزوں میں سے ایک ہے۔

الصِّیامُ اِجْتِنابُ الْمَحارِمِ کَما یَمْتَنِعُ الرَّجُل مِنَ الطَّعامِ وَالشَّرابِ.

روزہ خدا کے حرام کردہ کاموں سے اجتناب کا نام ہے جس طرح کہ انسان اس مہینے میں کھانے پینے کی چیزوں سے پرہیز کرتاہے۔

خداوند عالم نے دنوں میں سے جمعہ کا، مہینوں میں سے ماہ رمضان کا اور راتوں میں سے شب قدر کا انتخاب کیا ہے یعنی انہیں دوسروں سے ممتاز کیا ہے۔

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا:

«الصِّیام وَالْحَجُّ تَسْکینُ الْقُلُوبِ؛

روزہ اور حج دلوں کے سکون کا باعث ہیں۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

غُرَّةُ الشُّهُورِ شَهْرُ رَمَضان و قَلْبُ شَهرِ رَمَضان لَیْلَةُ الْقَدْرِ.

بافضیلت ترین مہینہ رمضان کا مہینہ ہے اور ماہ رمضان کا دل شب قدر ہے۔

نِعْمَ الشَّهْرُ رَمَضانُ کانَ یُسَمّی عَلی عَهْدِ رَسُولِ اللّه ِ الْمَرْزُوقُ.

 ماہ رمضان کیا خوب مہینہ ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں اسے برکت کا مہینہ کہا جاتا تھا۔

امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا:

فَرَضَ اللّه ُ تَعالی الصَّوْمَ لِیَجِدَ الْغَنِیُّ مَسَّ الْجُوع لِیَحْنُو عَلَی الْفَقِیرِ.

 خدا وند متعال نے روزے کو واجب کیا ہے تاکہ مالدار کو بھوک کا احساس ہو اور پھر وہ فقراء اور حاجت مندوں سے محبت کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .