۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دعا
ماہ مبارک رمضان میں امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی نصیحتیں

حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں تاکید کی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں بہت زیادہ استغفار اور دعا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب کافی سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلی علیہ السلام:

عَلَیْکُمْ فِی شَهْرِ رَمَضَانَ بِکَثْرَةِ اَلاِسْتِغْفَارِ وَ اَلدُّعَاءِ فَأَمَّا اَلدُّعَاءُ فَیُدْفَعُ بِهِ عَنْکُمُ اَلْبَلاَءُ وَ أَمَّا اَلاِسْتِغْفَارُ فَیَمْحَی ذُنُوبَکُمْ.

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

 آپ پر لازم ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں زیادہ استغفار اور دعا کریں کیونکہ دعا آپ سے بلا اور مصیبت کو بر طرف کرتی ہے اور استغفار آپ کے گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔

  الکافی، جلد ۴، صفحه ۸۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .