۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تبریز

حوزہ / اسلامی مشاورتی کونسل میں تبریز، آذرشہر اور اوسکو کے عوامی نمائندہ نے کہا: ہمیں معاشرے میں نماز کے کلچر کے ساتھ ساتھ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے انتظار کے کلچر کو بھی فروغ دینا چاہیے کیونکہ جو حقیقی منتظر نہیں تو اس کی عبادت کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مشاورتی کونسل میں تبریز، آذرشہر اور اوسکو کے عوامی نمائندہ علی رضا منادی نے ایران کے شہر تبریز کے معلم ہال میں منعقدہ نمازِ طلبگی نامی اجلاس کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مشرقی آذربائیجان نے بہت زیادہ علماء تربیت کئے ہیں جو معاشرے میں انتہائی موثر ہیں۔

علی رضا منادی نے مزید کہا: مشرقی آذربائیجان نے علوم انسانی کے میدان میں پچھلے 100 سالوں میں امینی، طباطبائی اور جعفری جیسی علمی شخصیات ملک کے حوالے کی ہیں۔ ان تینوں افراد کا تعلق تبریز سے تھا اوراسی طرح 57 اسلامی ممالک میں سب سے پہلا قرآن بھی تبریز سے ہی شائع ہوا تھا۔

اسلامی مشاورتی کونسل میں تبریز، آذرشہر اور اوسکو کے عوامی نمائندہ نے کہا: عبادت کا لازمہ معرفت ہے اور جس کے پاس معرفت نہ ہو اس کی عبادت قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں معاشرے میں نماز کے کلچر کے ساتھ ساتھ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے انتظار کے کلچر کو بھی فروغ دینا چاہیے کیونکہ جو حقیقی منتظر نہیں تو اس کی عبادت کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .