۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام والمسلمین آل هاشم - امام جمعه تبریز

حوزہ/ ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: کیوں اب ایران اور آذربائیجان کے درمیان اختلافات ایجاد کیے جا رہے ہیں؟ اس لئے کہ دشمن چاہتا ہے کہ دو مسلمان ملتوں کو ایک دوسرے سے جدا کردے۔ لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران اور آذربائیجان کے دل اس قدر ایک دوسرے کے نزدیک ہیں کہ کبھی ان کے درمیان جدائی نہیں ڈالی جاسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر تبریز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے اس ہفتہ کے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جو شخص اپنے وجود میں تقوی کو جگہ نہیں دے سکتا وہ شخص شیطانی خواہشات کی ہی پیروی کرے گا۔

انہوں نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام کی امامت کی مدت کم تھی لیکن ان کی امامت کا دورانیہ بہت بابرکت تھا۔

انہوں نے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام بہت زیادہ مظلوم تھے۔ آپ کے گرد دشمن کا بہت شدید محاصرہ تھا۔

شہر تبریز کے امام جمعہ نے حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی امامت کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ۹ ربیع الاول بہت بڑی عید ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم نے کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یارو انصار مضبوط ایمان، عقل و بصیرت کے مالک اور امام کے عاشق ہوں گے۔ وہ اہل جہاد اور امام کے مطیع ہوں گے۔

انہوں نے ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم مسلمان آپس میں کیوں اختلاف کرتے ہیں؟ جبکہ ہمارا خدا، دین، کتاب اور حتی دشمن بھی ایک ہے۔

شہر تبریز کے امام جمعہ نے کہا: دشمن اب کیوں ایران اور آذربائیجان کے درمیان اختلافات ایجاد کر رہا ہے؟ اس لئے کہ دشمن چاہتا ہے کہ دو مسلمان ملتوں کو ایک دوسرے سے جدا کردے۔ لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران اور آذربائیجان کے دل اس قدر ایک دوسرے کے نزدیک ہیں کہ کبھی ان کے درمیان جدائی نہیں ڈالی جاسکتی ہے۔

انہوں نے افغانستان کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ افغانستان میں اپنے مفادات کے حصول کے لئے گروہ داعش کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .