۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنبش مقاومت اسلامی جمهوری آذربایجان « حسینیون»

حوزہ/تحریک مقاومت اسلامی«حسینیون»جمہوری آزربائیجان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب اور عزت مندانہ 13ویں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک مقاومت اسلامی«حسینیون»جمہوری آزربائیجان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب اور عزت مندانہ 13ویں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر،رہبر انقلاب کی خدمت عالیہ میں مبارکباد پیش کی ہے۔

اس بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
 
اسلامی جمہوریہ ایران میں کامیاب اور عزت مندانہ 13ویں صدارتی انتخابات کی مناسبت سے،ہمارے معزز رہبر حضرت امام خامنہ ای اور ملت ایران سمیت جبھۂ مقاومت کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہماری خداوند عزیز سے التجا ہے کہ وہ اس انتخابات اور اس کے نتائج کو رہبر انقلاب کی گام دوم کے سلسلے میں بیان کردہ فرمائشوں کو ظہور کی راہ ہموار کرنے اور ایک اسلامی حکومت کی تشکیل میں مؤثر قدم قرار دے۔

آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کی اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے میں کامیابی کی آرزو کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر،حضرت ولی عصر امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی دعاؤں کے زیر سایہ،ولایت کے ایک خدمتگار اور وفادار کے عنوان سے مستضعفین جہاں کے دلوں کو خوشحال کریں گے۔

طاقتور اسلامی جمہوریہ ایران پائندہ باد!

 زندہ باد مقاومت!

 سلام بر ابراہیم!
 
تحریک مقاومت اسلامی «حسینیون»جمہوری آزربائیجان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .