۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ علی الخطیب

حوزہ/ شیخ علی خطیب نے رہبر انقلاب اور نو منتخب صدر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ دارانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران،اخلاقی اور عقیدتی اقدار کی بنیاد پر عالمی سطح پر تبدیلیاں رونما کرنے والی تنظیموں کی ہدایت کرتی ہے اور اپنے ملک کے بنیادی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر الیکشن میں حصہ لے کر دنیا کو جمہوریت کا سبق دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی شیعہ سپریم اسمبلی کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ خامنہ ای اور نو منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ دارانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ملت ایران نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اصولوں پر اپنے گہرے ایمان کو ثابت کردیا 

انہوں نے حجۃ الاسلام رئیسی کی نمایاں کامیابی کے اصل سبب،ملت ایران کے عظیم اعتماد کو قرار دیا اور کہا کہ ملت ایران نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اصولوں پر اپنے گہرے ایمان کو ثابت کردیا اور مستضعفین جہاں کے خلاف برسر پیکار دشمنوں اور استکبار جہاں کے خلاف جاری جنگ پر زور دیا۔

ملت ایران،اخلاقی اور عقیدتی اقدار کی بنیاد پر عالمی سطح پر تبدیلیاں رونما کرنے والی تنظیموں کی ہدایت کرتی ہے

لبنانی شیعہ سپریم اسمبلی کے نائب سربراہ نے کہا کہ ملت ایران،اخلاقی اور عقیدتی اقدار کی بنیاد پر عالمی سطح پر تبدیلیاں رونما کرنے والی تنظیموں کی ہدایت کرتی ہے اور اپنے ملک کے بنیادی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر الیکشن میں حصہ لے کر دنیا کو جمہوریت کا سبق دیا۔

شیخ خطیب نے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و خوشحالی،عوام کی خدمت،مختلف ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات،استکبار جہاں کے ساتھ برسر پیکار مستضعین جہاں سمیت بنیادی اور اہم مسائل خاص طور پر مسئلہ فلسطین،لبنان اور فلسطین میں صہیونی دشمنوں کے خلاف مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنے والی تحریکوں کی حمایت جاری رکھنے کے لئے کامیابی اور توفیق کی آرزو کرتے ہوئے ایران اور لبنان کے درمیان دو دوست ممالک کے عنوان سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .