۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ڈاکٹر ظفر نقوی

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا کہ ہمیں امید ہے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کے مبارک اور مثبت اثرات میں سے یہ ہو کہ وہ حوزہ علمیہ قم بالخصوص غیر ایرانی طلاب کے مسائل اور مشکلات کی حل کے لئے خصوصی اقدامات اور توجہ فرمائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے اسلامى جہموريہ ايران کے تيرہويں صدارتی الیکشن میں آیت اللہ سید ابراہیم رئيسى کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر ان کو  مبارکباد ديتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن صرف جمہوری اسلامی ایران کے انقلابی عوام تک محدود نہین بلکہ عالم اسلام بالخصوص فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کے لئے بھی نسیم امید اور مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مولانا موصوف کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے  انشاءاللہ نو منتخب صدر حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ہوشمندانہ تدبیر اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای مد ظلہ العالی کے ارشادات اور فرمودات کو مشعل راہ قرار دے کر امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے جمہوری اسلامی ایران پر عائد کردہ مجرمانہ اور ناجائز اقتصادی پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔ اور ساتھ ہی یہ بھی امید ہے کہ تمام اسلامی ممالک امریکی دباؤ سے نکل کر جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ بہترین تعلقات اور دوستانہ رابطہ برقرار کریں گے کیونکہ جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ بہترین ثقافتی اور تجارتی تعلقات کا برقرار کرنا ایرانی عوام کے علاوہ دوسرے ممالک کے عوام کے لئے بھی مثمر ثمر ثابت ہوگا ۔

علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے آخر میں کہا کہ ہمیں امید ہے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کے مبارک اور مثبت اثرات میں سے یہ ہو کہ وہ حوزہ علمیہ قم بالخصوص غیر ایرانی طلاب کے مسائل اور مشکلات کی حل کے لئے خصوصی اقدامات اور توجہ فرمائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .