جمعہ 26 ستمبر 2025 - 21:41
ایرانی قوم ذلت آمیز مذاکرات کو قبول نہیں کرے گی / مضبوط ایران ہی ملکی مسائل کا واحد علاج ہے

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے قم مقدسہ نماز جمعہ قم کے خطبوں میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایٹمی مراکز پر حملے اور مغرورانہ بیانات کے ذریعے ایران کو دھمکایا اور مکمل طور پر یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی سخت پابندیاں عائد کر کے یہ گمان کیا کہ ملتِ ایران گھٹنے ٹیک دے گی اور ذلت آمیز مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گی، لیکن یہ ان کا وہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے قم مقدسہ نماز جمعہ قم کے خطبوں میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایٹمی مراکز پر حملے اور مغرورانہ بیانات کے ذریعے ایران کو دھمکایا اور مکمل طور پر یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی سخت پابندیاں عائد کر کے یہ گمان کیا کہ ملتِ ایران گھٹنے ٹیک دے گی اور ذلت آمیز مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گی، لیکن یہ ان کا وہم ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ امریکہ سامنے ہے، صیہونیاس کے پس پردہ اور یورپ درمیان میں کھڑا ہو کر بہانہ جوئی کے ذریعے پابندیاں عائد کر کے تمام معاہدوں کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ ایران کے اقدامات کمزور پڑ جائیں گے لیکن ملت ایران نے رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں یہ ثابت کیا کہ وہ ہرگز ذلت آمیز مذاکرات کے جال میں نہیں پھنسے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ ایران نیویارک میں عالمی برادری کے سامنے ملتِ مظلوم ایران اور غزہ کے بے گناہ شہداء کی صدائیں پہنچانے کے لیے شریک ہوئے۔ یہ اقدام دراصل قرآن اور امیرالمؤمنینؑ کے فرمان «کونوا للظالم خصماً و للمظلوم عوناً» کی عملی تفسیر ہے۔

متولی حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ ’’ایران قوی‘‘ ہی ملکی مسائل کا واحد علاج ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو چاہیے کہ ایک متحدہ آواز میں دنیا کو پیغام دیں تاکہ ایران اپنے موقف پر مضبوطی سے کھڑا ہو سکے۔ ایران کے دشمن سمجھ لیں کہ ملت ایران کسی دھونس، پابندی یا دھمکی سے پیچھے ہٹنے والی نہیں۔

آیت اللہ سعیدی نے سوره نحل (آیت ۹۷) اور سوره توبه (آیت ۱۲۹) کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ پاکیزہ زندگی ’’حیاتِ طیّبہ‘‘ عفت، حیا اور تقویٰ سے وابستہ ہے۔ اگر معاشرتی روابط خصوصاً مرد و زن کے درمیان حیا و عفت کی بنیاد پر نہ ہوں تو نتیجہ بے راہ روی اور خاندانوں کے انہدام کی صورت میں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ امام علیؑ نے نہج البلاغہ کے خط نمبر ۵۳ میں مالک اشتر کو ہدایت کی تھی کہ ہر حال میں دینِ خدا کی مدد کرے۔ اسی طرح آج بھی ملتِ ایران کو چاہیے کہ اپنے عقیدے، توکل اور اتحاد کے ذریعے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت دکھائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha