جمعہ 11 جولائی 2025 - 23:29
عاشورا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک جاری تحریک اور عظیم ثقافت ہے

حوزہ/ قم کے امام جمعہ اور حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا ہے کہ عاشورا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک جاری تحریک اور عظیم ثقافت ہے جو حق، آزادی اور قیام کے پیغام کو زندہ رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے خطبے میں آیت اللہ سعیدی نے زور دے کر کہا کہ عاشورا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک جاری تحریک اور عظیم ثقافت ہے جو حق، آزادی اور قیام کے پیغام کو زندہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کا درس ہے کہ ہر دن عاشورا اور ہر سرزمین کربلا ہونی چاہیے۔ ملت ایران نے امام حسین علیہ السلام کے نعرے «هیهات منا الذلة» کو اپنا نعرہ بنایا ہے اور ولایت فقیہ کی پیروی میں یزیدی افکار کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے رضا شاہ پہلوی کے ذریعے کشف حجاب کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مغرب کی ثقافتی یلغار کا تسلسل تھا جس نے خواتین کے اسلامی حجاب کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ سعیدی نے ہمیشہ جهادِ فرهنگی کی تاکید کی اور دین سیکھنے اور عمل کرنے کو سب سے اہم وصیت قرار دیا۔

امام جمعہ قم نے امریکہ کے صدر کے ذریعے رہبر معظم انقلاب کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے مراجع تقلید کے فتویٰ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس توہین کو محاربه قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی اور نور خدا کبھی خاموش نہ ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha